مزید خبریں

ابراہیم حیدری میں تین بہنوں کو اسکول نے نکال دیا، باپ روتا رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کافی وائرل تھی، جس میں ایک والد اپنی بیٹیوں کو اسکول سے نکالے جانے پر جذباتی انداز میں احتجاج کر رہا تھا، تاہم اب سندھ حکومت نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے شخص کی تینوں بیٹیوں کوا سکول سے نکالا گیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں والد روتے ہوئے اپنی 3 بیٹیوں کو نکالے جانے پر احتجاج کر رہا تھا۔وڈیو میں ا سکول کے گیٹ کے باہر کھڑے اس نوجوان کا کہنا تھا کہ کبھی میں کسی کے ساتھ ناجائز بدمعاشی نہیں کی، میرے پڑوسی سامنے موجود ہیں۔والد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسکول پرنسپل نے بدمعاشی کرتے ہوئے میری بیٹیوں کو اسکول سے نکالا ہے۔ بچوں کو کیسے لے کر جاؤں۔والد نے مزید بتایا کہ اگلے مہینے بیٹی کا امتحان ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ گھر لوٹ جائو۔ آج اس نے میری بیٹیوں کے ساتھ کیا ہے، کل کو آپ سب کی بیٹیوں کے ساتھ یہی سب کرے گا۔ یہ پرنسپل یہاں کا بدمعاش بنا ہوا ہے.دوسری جانب سندھ حکومت نے وائرل وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکول کی جانب سے ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا۔پیر کے روز اسکول نے بچیوں کو دوبارہ داخل کر لیا اور ان کی فیس بھی معاف کردی ہے۔