مزید خبریں

فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلیے آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر محکمہ لیبر نے کراچی میں فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ لیبر نے فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سندھ فیکٹری ایکٹ کے تحت 23 اپریل کو فیکٹریز میں مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔سندھ کے سیکرٹری لیبر حفیظ اللہ عباسی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوگی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔