مزید خبریں

جامشورو کے رہائشیوں کا قتل کی دھمکیاں ملنے کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو کے گاؤں یوسف کی رہائشی کھوسہ برادری کی خواتین اور مردوں نے ڈیڑھ ماہ قبل ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے واحد بخش کھوسو کے قاتلوں رانو کھوسو کی عدم گرفتاری اور قتل کی دھمکیاں ملنے کے خلاف غلام علی کھوسو، محروم کھوسو، میرکھوسو اور دیگر کی قیات میں حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3 مارچ کو چھلگری تھانے کی حدود میں ملزمان نے مقتول واحد بخش اور دیگر سے ملزمان رانو کھوسو، اصغر کھوسو، خدابخش کھوسو، یامین کھوسو اور غلام نبی کھوسونے بھینسیں چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے واحد بخش کھوسو موقع پر ہلاک، غلام قادر کھوسو زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کے خلاف چھلگری تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اصل ملزم رانو کھوسو کو پولیس گرفتار نہیں کررہی۔ انہوں نے کہاکہ ملزم رانو کھوسو ہمیں کیس سے ہاتھ اُٹھانے کے لیے دباؤڈال رہا ہے اور سنگین نتائج کی ھمکیاں دے رہا ہے، اس سے ہمیں جان کا خطرہ ہے۔ انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واحد بخش کھوسو کے قتل میں ملوث اصل ملزم رانو کھوسو کو گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔