مزید خبریں

پاکستان نے نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی (رپورٹ: سید وزیرعلی قادری) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھیر سکا اور پوری کیوی ٹیم18 اعشاریہ ایک اوور میں90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ نمایاںاسکورر رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2 ،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا۔محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انہوںنے اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے لگائے‘ عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔