مزید خبریں

ماتلی : باراتیوں سے بھری بس اُلٹ گئی نوجوان جاں بحق، 27 زخمی

ماتلی (نمائندہ جسارت) حیدرآباد سے ٹنڈو غلام علی کی طرف جانے والی باراتیوں سے بھری بس مین حیدرآباد بدین روڈ پر میرانی موری کے قریب اُلٹ گئی، حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے میں 40 سالہ موٹر سائیکل سوار عباس علی لغاری جاں بحق جبکہ 27 باراتی جن میں خواتین، مرد اور بچے بھی شامل ہیں، زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی 14 افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں، انہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔