مزید خبریں

تعلیم کے ذریعے انسان میں شعور پیدا ہوتا ہے، معظم عباسی

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی کے سابق رکن اور جی ڈی اے رہنماء معظم خان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے انسان میں شعور پیدا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سوبھو ڈیرو کے مختلف علاقوں میں تعزیتیں کرنے اور استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے 2 اضلاع میں 1200 سے زائد اسکول بند ہیں، سندھ میں تعلیم کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا، تعلیم کا کوئی معیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے انسان بہتر ہوتا ہے، سندھ میں صحت کی کوئی سہولیات نہیں، افسر شاہی نے سندھ میں کرپشن کی انتہا کردی، اس وقت کسانوں اور آبادگاروں سے کم ریٹ پر گندم خرید کر کے سراسر ناانصافی کر رہے ہیں اور باردانہ بھی سرعام فروخت ہورہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات نہیں دے جارہیں، ملک میں انارکی کاراج ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے متحد و منظم ہو جائیں۔