مزید خبریں

ڈگری: چائے کیلیے دودھ منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

ڈگری (نمائندہ جسارت) میر جان محمد کالونی کی رہائشی خاتون 5 بچوں کی ماں سونیا راجپوت نے اپنے شوہر فاروق خان کے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا کہ اس کا شوہر فاروق نشہ کرتا ہے اور کوئی کام نہیں کرتا، اسے جب میں نے چائے کے لیے دودھ لاکر دینے کو کہا تو اس نے مجھے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون سونیا راجپوت کا کہنا تھا کہ 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جو جوان ہیں، شوہر کوئی کام نہیں کرتا، مجھے اور بیٹیوں کو بد چلنی کے لیے مجبور کررہا ہے، میں ایسا کام نہیں کرنا چاہتی۔ خاتون نے کہا شوہر کی جانب سے تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو کئی بار درخواستیں دیں لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی۔ خاتون نے اعلیٰ حکام سے شوہر کے مظالم کا نوٹس لینے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔