مزید خبریں

عدلیہ کی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے ججو ں کا اجلاس طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عدلیہ کی آزادی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے غور کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے 22 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے تمام ججز کا اجلاس طلب کیا ہے۔فل کورٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس میں غور کیا جائے گاکہ عدلیہ کی آزادی کو کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرنے والے عناصر سے کیسے نمٹا جائے، اجلاس میں اس کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹینگ میں لاہور ہائی کورٹ کے تمام ججز کو حاضری شرکت کریں، پرنسپل سیٹ کے علاوہ دیگر علاقائی بنیچز میں کام کوالے ججز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔واضح رہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججز کے کام میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔