مزید خبریں

پیٹ کی بیماری سے بچنے کے لیے ڈبہ پیک دودھ کااستعمال بند کریں

کراچی ( کامرس رپورٹر )میمن لیڈر شپ فورم (گلوبل )کے صدر عبد الرحیم جانو نے ڈبہ پیک دودھ کے بارے میں حالیہ ٹی وی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹ کے مسائل کے حل کے لیے ٹیٹرا پیک دودھ اور بے خوابی کے لیے چائے کا بائیکاٹ کیا جائے۔ دونوں اشیاء ملاوٹ شدہ اور صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالتے ہیں۔ان کا بائیکاٹ کرنے سے ضروری زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔ کالی اور دودھ کی چائے کا استعمال کم کرنے کے لیے گھر میں بنی ہوئی ادرک /شہد والی چائے کو فروغ دینا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ڈبہ پیک دودھ کے بجائے گھر کے بنے ہوئے تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہیئے ۔ اس طرز عمل سے اپنی زندگی اور صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھیں گے ۔