مزید خبریں

بھارت: وڈیو بنانے کے شوق میں ایک اور نوجوان جان سے گیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش کے دوران 21 سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ شیوام کمار ایک اسکول کی چھت پر جھنڈے کے کھمبے سے نیچے کی طرف لٹک کر کرتب دکھانے کے انداز میں پرچم لہرانے کی کوشش کر رہا تھا کہ سیمنٹ کا بنا ہوا کھمبا ان کا وزن برداشت نہیں کرپایا اور گرگیا جس کے نتیجے میں 21 سالہ شیوام کمار دم توڑ گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شیوام کی انسٹاگرام فیڈ اسی طرح کے اسٹنٹ سے بھری ہوئی ہے جہاں وہ درختوں اور چھتوں سے لٹک کرتب دکھاتے ہوئے نظر آتا تھا۔