مزید خبریں

سائنسدانوں نے پوشیدہ سیارے سے متعلق مزید شواہد دریافت کرلیے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے نئے شواہد دریافت کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی میں ایک پوشیدہ سیارہ ہے۔ کئی برس سے ماہرین فلکیات کا دعویٰ رہا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے پر سامنے آنے والا غیر معمولی رویہ کسی غیر دریافت شدہ سیارے کے متعلق بتاتا ہے۔ اس نظریے کو مقبول بنانے والے ماہر فلکیات کونسٹینٹن بوگیٹن نے اب دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ایسے مزید شواہد دریافت کیے ہیں جو بتاتے ہیں کہ سیارہ وجود رکھتا ہے۔نئی تحقیق نظامِ شمسی میں نویں سیارے کی موجودگی کے متعلق اب تک کے سب سے مضبوط شواہد پیش کرتی ہے۔