مزید خبریں

خضدار میں مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے علاقے میںکو ئٹہ کرا چی شاہراہ پر قومی زاوہ چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔