مزید خبریں

سکھر: یوسی ون وارڈ 4 کے کونسلرادریس راجپوت انتقال کر گئے

سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق معتمد عام (سیکرٹری جنرل) الخدمت فائونڈیشن کے رہنماء محمد عمیر ادریس کے والد یوسی ون وارڈ نمبر 4 کوئنس روڈ کے کونسلر بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت ادریس راجپوت انتقال کر گئے، انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے، انہیں آج صبح سپرد ِخاک کیا جائے گا، سیاسی، سماجی حلقوں نے اظہارِ افسوس و تعزیت کرتے ہوئے دُعائے مغفرت و بلندی درجات کے لیے دُعا کی ہے۔