مزید خبریں

قنبر علی خان: عبداللہ عرف مچھو بنگلانی اور کارندوں کی گرفتاری کیلیے آپریشن

 

قنبر علی خان (جسارت نیوز) ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے احکامات و ہدایت پر جیکب آباد اور کشمور کے بارڈر سے منسلک/ ملحقہ علاقوں میں ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی اور ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کی نگرانی میں جیکب آباد اور کشمور پولیس کی بھاری نفری نے رینجرز کے ساتھ آپریشن کیا۔ ملزم عبداللہ عرف مچھو بنگلانی اور اس کے گینگ کے دیگر کارندے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا، 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، جدید مشینری کے ساتھ جیکب آباد، کشمور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔