مزید خبریں

رہائشی اسکیموں کی منظوری کا اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کو تفویض

حیدرآباد/کوٹری (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات سہون جامشورو آفس نے اپنے سرکلر جاری کرتے ہوے رہائشی اسکیموں اور متعلقہ منصوبوں کی منظوری لے آئوٹ پلان کی منظوری کا اختیار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کو تفویض کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں سرکلر میں بلڈرز اور رہائشی اسکیموں کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اجازت نامہ اور لے آئوٹ کی منظوری کے لیے متعلقہ افسر سے رجوع کریں، بصورت دیگر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ اور لے آئوٹ پلان قابل قبول تصور نہیں کیا جائے گا اور قانونی طریقہ کار کے مطابق اسکیموں کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر خان نے بتایا کہ ادارے نے دیگر اتھارٹیز کی طرز پر ہمارے پاس بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کو اختیارات سونپ دیے ہیں تاکہ ادارے کی بہتری اور مفاد میں کام کیا جاسکے۔ رہائشی اسکیموں اور منصوبوں کی این او سی، لے آئوٹ پلان کی منظوری اور منسوخی قانونی طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب بلڈرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔