مزید خبریں

انگلش پریمیئر لیگ‘مانچسٹر سٹی پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

لندن(اسپورٹس ڈیسک):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دوبارہ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ مانچسٹر سٹی کے 73 پوائنٹس ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل اورلیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ آرسنل اور لیور پول کی ٹیموں کے 71،71 مساوی پوائنٹس ہیں ۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 32 میچز میں سے 22 میچ جیت چکی ہے اور اس کو3 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈار ہوگئے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔آرسنل اور لیور پول کی ٹیموں کے 71،71 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 19 میچز جیتے ہیں جبکہ اس کو 8میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹن ولا کی ٹیم 63پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر 5ویں نمبر پرموجود ہے۔ نیو کیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 50 ،50پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور 7ویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 48 پوائنٹس ہیں اور وہ8ویں نمبر پر ہے۔چیلسی کی ٹیم 9ویں نمبر پر ہے اور اس کے 47 پوائنٹس ہیں۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کے 44 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر 10ویں نمبر پر ہے۔