مزید خبریں

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس23اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو گی

برن (اسپورٹس ڈیسک):ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 67 واں ایڈیشن 23 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 23 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 28اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں یو اے ای ٹیم ایمرٹس کے برطانوی سائیکل سوار ایڈم یٹس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔