مزید خبریں

کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاکی ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے تحت تقریب کا انعقاد

اٹک(اسپورٹس ڈیسک)کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت شہید ملت لیاقت علی خان آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گرائونڈ)میں منعقدہ تقریب میں اٹک اور راولپنڈی کی ہاکی ٹیموں نے شرکت کی۔اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تمام ٹیم جس میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اجمل خان آف حضرو،انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کامران حسین، محکمہ سپورٹس اٹک کے شہزاد گل، پاکستان آرمی کے سجاد حسین،شکیل ارشد، پرویز اختر آف تھٹہ تحصیل جنڈ اوریوتھ ہاکی کلب اٹک کے کوچ شرجیل سنی شامل ہیں بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلا ڑیوں میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے ،اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تھٹہ تحصیل جنڈ اور ذاکر حسین سید ہاکی اکیڈمی واہ کینٹ کو ہاکیاں بھی دیں گئیں ۔منیجر ایشین ہاکی فیڈریشن زاہد علی خان نے کہاہے کہ کھیل ہی وہ واحد ذریعہ ہے، جس میں قوموں کو آپس میں محبت اور اتفاق کا جذبہ اجا گر کر نے اور ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں مد د ملتی ہے کھیل اقوام عالم میں امن پیدا کرنے کا واحد ذریعہ ہیں ۔