مزید خبریں

سرگودھا، انٹر کالجیٹ والی بال اور ا سکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد

سرگودھا (اسپورٹس ڈیسک) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیرِِ اہتمام انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ اورانٹر کالجیٹ اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ا سکواش کے فائل مقابلہ میں سپرئیر گروپ کالجز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ والی بال میں پنجاب گروپ آف کالجز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل سپرئیر کالج اورپنجاب کالج کے درمیان کھیلا گیاجو سپریئر کالج نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔اسی طرح والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل سپریئرکالج اورپنجاب کالج کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے جیت لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ روشنِ ضمیر کالر و کا کہناتھاکہ تعلیمی بورڈ سرگودہا کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔