مزید خبریں

مہنگی روٹی بیچنے والے ریسٹورنٹ سیل

لاہو(کامرس ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب کا روٹی نان کی قیمتوں پر ریلیف دینے کیپروگرام پر عمل درآمد شروع،ضلعی انتظامیہ کی 2297 مقامات کی چیکنگ، 45 افراد گرفتار، 122 مقدمات درج کر لئے۔روٹی و نان قیمتوں کی 311 خلاف ورزیوں پر 04 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد جبکہ لاہور میں مہنگی روٹی بیچنے والے بڑے معروف ریسٹورنٹ بھی سیل اور بھاری جرمانے کیے گئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق معروف شادمانی تندور، بندو خان گلبرگ، کیپری ہوٹل، ندیم تکہ اور رضوان برگر کو سیل کیا گیا۔