مزید خبریں

مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ رہی ہے،صدرلاہور چیمبر

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان معاشی رہنما کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے لیے روپے کی قدر میں کمی، صنعتوں کی بندش، یوٹیلیٹی کی بلند قیمتیں، افراط زر اور بلند مارک اپ کی بلند شرح اور ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں کے لیے ایس آر اوز ، بشمول تاجر دوست ا سکیم، کے تیزی سے نفاذ جیسے مسائل پر قابو پانا ہوگا جن کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ رہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے بھی خطاب کیا جبکہ وفد کی قیادت این آئی ایم کے فیکلٹی ایڈوائزر عامر فیاض کررہے تھے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔کاشف انور نے کاروبار دوست ٹیکسیشن سسٹم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کو اس معاملے پر تحفظات ہیں۔ اسکیم شروع کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اس اسکیم میں ایسے سقم ہیں جن کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔