مزید خبریں

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے پر 95لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے ،تقریب میں سیکرٹری اسپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی شرکت کی ہے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر 2لاکھ سے 5لاکھ کردیا ، ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ،ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے، پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،خواتین کے پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،ہمارا مشن ہے کہ ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،300سے زائد میگا اسپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے۔