مزید خبریں

پاکستان کی پہلی چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ آج سے شروع ہوگی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جی ایس پی CM پنجاب بیس بال لیگ کے کوچنگ کیمپ میں پیشہ ور مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا شاندار ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا جو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ملک بھر سے کیمپ میں شامل ہوئے۔ ایف سی بیس بال گراؤنڈ میں منعقدہ کیمپ میں غیر ملکی کوچز کی ایک غیر معمولی لائن اپ شامل تھی، جس نے تربیتی سیشنز میں کھلاڑیوں کی مہارت میں اضافہ کیا۔ صبح فیمیل اور شام میں میل کھلاڑیوں کو ان معزز کوچز نے خوش آمدید کہا۔ ان میں ایم ایل بی پچنگ کوچ مکی ویسٹن، بیٹنگ کی تکنیک میں مہارت رکھنے والے جسٹن, فیلڈنگ کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرنے والے برائن فرچز اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کے شعبے میں تربیت کے لیئے مسٹر بو Bow شامل ہیں. پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکریٹری سید فخر علی شاہ نے غیر ملکی کوچز کا خیرمقدم کیا اور ایم ایل بی کے پچنگ کوچ مکی ویسٹن کے لیے خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے لیگ کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کیمپ میں پیشہ ور پچنگ کوچ کی شمولیت کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔