مزید خبریں

یوگنڈا :آشوب چشم تیزی سے پھیلنے لگا‘ مریضوں کی تعداد ساڑھے 7ہزار ہوگئی

کمپالا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک یوگنڈا میں 3 ہفتوں کے دوران آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں ملک بھر میں متعدی آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے۔ کمپالا، آرویا، مابل اور کاگادی کے علاقوں میں اور جیلوں، اسکولوں اور مراکز صحت جیسے سماجی مقامات میں آشوبِ چشم کا مرض زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔