مزید خبریں

چینی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن‘ 5.3فیصد اضافہ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی معیشت کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق قومی ادارے برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے کہا کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 4.17کھرب ڈالر تھا جس میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فی صد کا ماہانہ اضافہ ہوا۔ چین میں پیداوار کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئے نتائج حاصل کیے ہیں اور قومی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے اور یہ مالی سال کی ایک اچھی شروعات ہے۔