مزید خبریں

ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیا،ابو الخیر زبیر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے کہاہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیاہے، شام میں ایرانی سفارت خانہ پر اسرائیل نے جوجارحیت کی تھی اسکا ایران نے منہ توڑ جواب دےکر اپنی خودمختاری کا تحفظ کیا ہے اوردفاع کا جائز حق استعمال کیاہے، پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اوران کے اس جراتمندانہ اقدام پر ان کو
خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران کے اس اقدام سے غزہ کے بے یارومددگارمظلوموں کو بھی ایک حوصلہ ملاہے ،اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرکے اہل غزہ کی نسل کشی اور ان پر کئی ماہ سےجاری ظلم و ستم کو روکنے کےلیے اہم کردار اداکریں۔