مزید خبریں

روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا نیا دکھاوا ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا پنجاب حکومت کا نیا دکھاوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی فارم 47کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کی شہزادی مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں، محترمہ نے عوام اور پنجاب
کے کسانوں کو لوٹنے کا نیا پلان تیار کر لیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت کم کرنا ہو یا گندم 500 روپے کی کمی کرکے محترمہ دکھاوا کررہی ہے، سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، مریم نواز کی ڈرامہ بازی اور اس کی ہدایتکاری کون کررہا ہے ہمیں علم ہے۔