مزید خبریں

محمد یامین کی ریٹائرمنٹ

وفاقی سرکاری اداروں سے ملازمین کی ریٹائرمنٹ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے معروف و مستعد ایسوسی ایٹ انجینئر محمد یامین بھی ادارے میں خدمات انجام دے کر ریٹائر ہو گئے۔ محمد یامین نے پروڈکشن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی پوری ملازمت گزاری۔ محمد یامین ٹیکنیکل آگہی کے ساتھ ساتھ حساب کتاب میں ماہر تھے۔ پی ٹی وی کے سندھی ذہنی آزمائش کے پروگرام پرکھ میں حساب کتاب کے مرحلے میں اول انعام حاصل کر چکے ہیں۔ اخبارات میں مختلف موضوعات پر بھی کبھی کبھار ان کی تحاریر چھپتی رہتی ہیں۔

اپنی مرتب کی گئی کتاب ’’رود قریش‘‘ پر انہیں نیشنل بک فاؤنڈیشن وزارت تعلیم حکومت پاکستان کی جانب سے تیسرے انعام کا حقدار دیا گیا تھا جسے ادارے کی جانب سے بھی سراہا گیا اور ایک آفس آرڈر جاری کرکے ہدیہ تہنیت پیش کیا گیا۔ کتاب رود قریش میں عرب سے پاکستان میں قوم قریش کے تعلق کے حوالے سے حقائق پر مبنی معلومات عام آدمی تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
محمد یامین ادارے میں سب کے لیے ہر وقت دستیاب ہوتے تھے جہاں کوئی مسئلہ ہوا افسرز و ورکرز کے دماغ میں ایک ہی نام ابھرتا پروڈکشن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے یامین کو بلا لاؤ واقعی مسئلہ یا تو حل کرتے دیتے یا پھر مسئلہ کا حل بتا دیتے کہ کیسے اور کس ڈیپارٹمنٹ سے مسئلہ حل ہو گا۔ ادارے نے 2003 میں بہتر کارکردگی کی سند پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا اس سے قبل میٹریل ہینڈلنگ پر بنائی جانے والی ویڈیو فلم بنانے والی کمیٹی میں شامل ہونے پر بہتر کارکردگی کو سراہا اور Appreciation کا لیٹر دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری اداروں میں اردو کے نفاذ کے حوالے سے ادارے میں اردو کے نفاذ کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کا بھی حصہ رہے۔ محمد یامین مرنج و مرجان صفت ہونے کے باعث سب میں یکساں مقبول تھے اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے اس مرحلے پر آسانیاں عطا فرمائے۔