مزید خبریں

عید الفطرپر خصوصی دعائوں کااہتمام

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر شایان شان طریقے سے منائ گئی ۔اجتماعات میں امارتی شیوخ اور امارتی حکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ عید الفطر کی آمد سے قبل ہی چھوٹی بڑی مارکیٹس اور مالز کی جانب سے روز مرہ استعمال اور عید کے خصوصی پکوانوں پرخاص طور پر قیمتوں میں کمی کی گئی ، تاکہ ہر خاص و عام عید کو بھرپور طریقے سے منا سکے ۔ عید کے پرمسرت موقع پرمالز مارکیٹس اور سپر مارکیٹس میں بے پنا ہ رش دیکھنے کو ملا ۔ اس سے قبل رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تراویح اور قیام الیل کے دوران روح پرور مناظر اجتماعات منعقد ہوا ۔مساجد اندر اور باہر سے مکمل طور پر بھری رہیں ۔ فرزندان توحید خدابزرگ وبرتر کے حضور آنسوؤں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے مالک کو راضی کرنے کی سعی کرتے نظر آئے۔ رمضان المبارک کے دوران افطار پارٹیوں اور سحور گیٹ ٹو گیدر کا بھرپور اہتمام رہا ۔ عید الفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوا۔ بعد ازاں عوام الناس کی بڑی تعداد نے پارکس اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ حکومت کی جانب سے جانب سے حسب روایت بہترین انتظامات کی بدولت عوام الناس نے خوشیوں بھرا تہوار بھرپور طریقے سے منایا ۔