مزید خبریں

ضلع دادو کا رہائشی پولیس گردی کے خلاف حیدرآباد پہنچ گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلع دادو کے علاقہ میہڑ کے گوٹھ مسو خان جلبانی کے رہائشی معذور شخص واحد بخش بھنڈ نے پولیس اور بھائیوں کے مظالم کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کراچی کے رہائشی میرے بھائیوں اللہ ورایو بھنڈ ،محمد نواز بھنڈ، غلام شبیر بھنڈ، علی نواز بھنڈ اور عبدالکریم بھنڈ کے کہنے پر علاقہ کے کمدار محمد مٹھل بھنڈنے پولیس کے ذریعے میرے گھر کو مسمار کرا دیا ہے اور والد کی ملکیت سے حصہ مانگنے پر میرے بڑے بھائی نے مجھے سخت تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بے دخل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں معذور شخص ہوں اور میری کوئی اولاد نہیں ہے جبکہ بھائیوں کے مظالم سے تنگ آ کر میری بیوی بھی مجھے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کیہ تھانہ تھرڑی محبت کا اے ایس آئی شرف الدین میرے مخالفین سے بھاری رشوت لے کر ملزمان کے خلاف کیس درج کرنے سمیت کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور میرے بھائی ہمارے والد کی ملکیت سے حصہ دینے کے بجائے میری 8 ایکڑ زمین پر بھی قبضہ کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دا دوسے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے دوسری صورت میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے پر مجبور ہوں گا۔