مزید خبریں

شہداد پورپولیس کی کارروائی 2موٹر سائیکل لفٹر ز گرفتار

شہدادپور (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے سلسلے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایچ او شہدادپور نیاز حسین کلہوڑو نے ماتحت عملے کے ہمراہ 2 موٹر سائیکل لفٹرز شاہ نواز عرف شانو خاصخیلی اور منظور علی عرف منو خاصخیلی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی 01 موٹر سائیکل 02 موبائل فون برآمد کرلئے۔ جبکہ محمد رفیق بروہی اور مسمات سلمہ گاہو کو سرعام فحاشی پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتار کر کے چالان کر دیا۔