مزید خبریں

بنگلا دیش میں 2025 کے آخر تک سی سی کرکٹ کے حقوق دیے گئے

کراچی (سید وزیر علی قادری) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش میں آئی سی سی کرکٹ کے حقوق TSM کو دے دیے گئے ہیں جو ناگورک ٹی وی اور بنگلا لنک کے ذریعے حقوق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ 2سال میں ملک میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک لے جائے گا۔ٹی ایس ایم ناگورک ٹی وی کے ذریعے نشریاتی حقوق کا فائدہ اٹھائے گا، جب کہ 2025 کے آخر تک آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے ڈیجیٹل حقوق بنگلا لنک پر دستیاب کرائے جائیں گے۔ معاہدے میں شامل ایونٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ ورلڈ چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو، جیوف ایلارڈائس نے اس موقع پر کہا کہ : “ہمیں بنگلا دیش کی سرزمین کے لیے آئی سی سی کرکٹ کے حقوق TSM کو دینے پر خوشی ہے، جہاں ایک بڑا اور پرجوش مداح ہے۔دوسر یطرف TSM کے سی ای او، محمد معین الحق چودھری نے کہا کہ “ہم آئندہ 2سال میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ بنگلادیش کی سرزمین پر متعدد دیگر بین الاقوامی کرکٹ حقوق کے ساتھ ساتھ TSM کے پاس ہیں۔ آئی سی سی کے مقابلوں کے حقوق کا تحفظ یقینی طور پر تاج کا زیور ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ کے پرجوش مداحوں پر فخر کرتا ہے، اس لیے ہم اپنے براڈکاسٹ پارٹنر ناگورک ٹی وی اور خصوصی ڈیجیٹل پارٹنر بنگلہ لنک کے ذریعے ملک کے شائقین کو بے مثال کوریج اور عمیق تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔