مزید خبریں

حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس کی لیز کے خاتمے کیلئے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے پی ڈی اے کا مطالبہ

پشاور (مسرت اللہ جان) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی لیز کی مقررہ مدت سے قبل ہی اسے لینے کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رابطہ کرلیا جبکہ صوبائی وزیر اعلی سے رابطہ کیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ان کے حوالے کیا جائے کیونکہ پی ڈی اے کے اخراجات ان سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے پورے کئے جائیں گے کھیلوں کی وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے بھی اوکے رپورٹ دیدی ہے۔ اس معاملے میں بریفنگ اگلے ہفتے دئیے جانے کا امکان ہے جس میں وزیراعلی کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذمہ داران کمپلیکس کے حوالے سے آگاہ کرینگے.صوبائی وزیراعلی خیبر پختونخواہ پی ڈی اے کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ہیں وزیراعلی ہائوس کے ذرائع کے مطابق حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سابق ڈ ی جی سپورٹس معاذ اللہ خان کے دور میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کیا گیا تھا تاہم بعد میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واپس کیا تھا کیونکہ یہاں پر ڈیٹنگ پوائنٹ تھی جبکہ کارخانو مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں کے ہ ہیرونچی یہاں پر آکر منشیات استعمال کرتے تھے ۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو بعد ازاں سال 2012 میں تینتیس سال کی لیز پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اس میں ترقیاتی کام کئے گئے اور اربوں روپے کی لاگت سے روپے بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، جمنازیم سمیت کرکٹ گرا?نڈ پر لگائے گئے اور اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی یہ ڈیمانڈ کہ اسے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے لیکر پی ڈی اے کے حوالے کی جائے -پشاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے پاس اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کہ وہ اس سپورٹس کمپلیکس کوکیسے چلائے گی کیونکہ پی ڈی اے نہ صرف ریگی ماڈل سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں چلنے والے میگا پراجیکٹ کی دیکھ بھال کررہی ہیں اسی طرح بی آر ٹی کا منصوبہ سمیت رنگ روڈ سمیت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے بیشتر ہسپتالوں ، مختلف جگہوں کی پارکنگ سے ٹیکس وصولی میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہیں .اسی طرح ہاوسنگ سکیموں کی نگرانی بھی پی ڈی اے کررہی ہیں. پی ڈی اے کی جانب سے یہ درخواست بھی ایسے وقت میں آئی ہے جب صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل نے بطور ڈی جی پی ڈی اے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔