مزید خبریں

مریم نواز شریف کا لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹس فعال کرنے کا حکم

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی دارالحکومت کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کی تعمیر و ترقی، واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے لاہور کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کیلیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلی ہر 10دن کے بعد لاہور کی تعمیر و ترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی، منصوبے کے تحت لاہور کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔