مزید خبریں

حالات نے کروٹ نہ بدلی تو پاکستان باکسنگ کی دنیا میں تنہاہ رہ جائے گا ، اکبر علی شاہ

کراچی (سید وزیر علی قادری) حالات نے کروٹ نہ بدلی تو پاکستان باکسنگ کی دنیا میں تنہا رہ جائے گا، 5باکسروں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور مدمقابل باکسرز نے تمام کوچاروں چت کردیا، کھیل حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی باکسنگ کے مایہ ناز سابق جج ریفری علی اکبر شاہ قادری نے نمائدہ جسارت سے گفتگو کرتے ہویے کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آذربائجان کے شہرباکو میں 23تا 28 مارچ عالمی باکسنگ ٹورنا منٹ میں ’’پاکستان‘‘ کے نام سے5 باکسروں پر مشتمل باکسنگ ٹیم نے حصہ لیا۔ عالمی باکسنگ کے سند یافتہ باکسنگ کوچ علی بخش بلوچ اور ریفری جج محمد اسلم قریشی ثیم کے ساتھ تھے۔ایک باکسر ابتدائی رائونڈ میں 3 رائونڈ کھیل کر پوائنٹ کی بنیاد پر ہار گیا۔3باکسر ابتدائی مرحلے کے پہلے رائونڈ میں RSC کی بنیاد پر ہار گئے کیونکہ ہمارے باکسروں کو مزید مار سے بچانے کے لئے ریفری کو پہلے رائونڈ میں مقابلوں کو روکنا پڑا۔ایک باکسر وزن دینے کے باوجود نہیں کھیلا اسلئے مدمقابل کو اسکے خلاف واک اور مل گیا۔اٹلی کے پری اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ میں پاکستان کی سخت جگ ہنسائی کے بعد آزربائجان میں پاکستان کے نام کی تنزلی سے دنیائے باکسنگ کے 20 سال تک صدر رہنے والے پاکستانی مرحوم پروفیسر انور چوھدری اور دنیا کے باکسنگ کوچز و ریفری ججز کو تربیت دینے والے پاکستانی مرحوم میجر (ر) عبدالرشید کی روحیں بھی قبر میں تڑپ گئی ہونگی۔پاکستان باکسنگ کی مسلسل تنزلی ارباب اختیار کے لئیے لمحہ فکریہ ہے۔