مزید خبریں

کے کے ایف کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ضرور ت ہے، نجم الدین

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے خدمت خلق فا¶نڈیشن (کے کے ایف) کے تحت منعقد ہ امدادی پروگرام میں تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے کے کے ایف کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کے علا وہ غریبوں ، بیوا¶ں اور مساکین کی فلاح وبہبود میں کے کے ایف کی خدمات کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب طبقے کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ، کے کے ایف جیسے ادا رے غریبوں کی امید کی کرن ہیں ۔ اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، رکن قومی اسمبلی وسیم حسین ، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی ، حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمددانش خان ، فرمان بیگ ، اعظم چوہان سمیت دیگر موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں ففتھ سینئر سول جج حیدرآباد کی عدالت نے سائٹ ایریا آٹوبھان روڈ پر زیر تعمیر بالیورڈ ہوٹل و کلب کے مالک سیٹھ ہمایوں برکت کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حسین آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمایوں برکت کو ہر صورت میں گرفتار کرکے 2 اپریل 2024ءکے روز فاضل عدالت میں پیش کریں۔ فاضل عدالت میں عادل حسن چانگ کی جانب سے ایک درخواست جمع کروائی تھی جس پر فاضل عدالت نے 31مئی 2023ءکو بھی ایک فیصلہ جاری کیا تھا لیکن درخواست گذار نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے خلاف دوبارہ فاضل عدالت سے رجوع کیا ہے۔