مزید خبریں

بنگلا دیش کے شرف الدولہ آ ئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائر کیلیے منتخب

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بنگلا دیش کے امپائر شرف الدولہ ابن شاہد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ جائزہ اور انتخاب کے عمل کے بعد ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ شرف الدولہ کو ایمیریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے ایک سلیکشن پینل نے منتخب کیا جس میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ، وسیم خان (چیئر)، سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر، نیوزی لینڈ کے ریٹائرڈ امپائر ٹونی ہل، اور کنسلٹنٹ آفیٹنگ ماہر مائیک ریلی شامل تھے۔ شرف الدولہ 2006 سے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں اور ان کی پہلی بین الاقوامی تقرری جنوری 2010 میں میرپور میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ تھی۔ وہ 10 مردوں کے ٹیسٹ میچوں، 63 مردوں کے ون ڈے اور 44 مردوں کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں آن فیلڈ امپائر رہ چکے ہیں۔ شرف الدولہ، جن کے اسائنمنٹس میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شامل رہا، انہوں نے کہا کہ وہ ایلیٹ پینل میں اپنی شمولیت پر پرجوش ہیں۔ شرف الدولہ ابن شاہد: “آئی سی سی ایلیٹ پینل میں نام آنا ایک بڑا اعزاز ہے۔