مزید خبریں

صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اسلام آباد ( آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،صدر مملکت کا پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور ، دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں پاک-برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے صدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔