مزید خبریں

الیکشن کمیشن :این اے148میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی، اس حوالے سے بیرسٹر تیمور الطاف اور ملک احمد حسین ڈیہڑ نے درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر ممبر سندھ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے فیصلہ دیا اور این اے 148 سے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار رکھا۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور نتائج درستگی کی درخواست مسترد کردی گئی، اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آر او کی رپورٹ کے مطابق نتائج درست جاری کیے گئے، فارم 45 کے تحت ہی فارم 47 جاری ہوا، درخواست گزار الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔