مزید خبریں

النورشوگر ملز ورکرز یونین کی ریفرنڈم میں شاندار کامیابی

النورشوگر ملز شاہ پور جہانیاں مورو میں ریفرنڈم 2024 کے سلسلے میں پولنگ منعقد ہوئی جس میں النورشوگر ملز ورکرز یونین اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ورکرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پھرCBAمنتخب ہوگئی۔ یونین کے چیئرمین سید حامد شاہ جہانیاں، صدر تاج محمد ڈاہری ،جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی اور دیگر عہدیداران اور ورکرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مزدور رہنما رانا محمود علی خان، NLFسندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین نے کہا کہ پچھلے 2سالوں میں ورکرز یونین نے محنت کشوں کی بہتر خدمت کے صلے میں النور شوگر ملز کے ورکرز نے ایک مرتبہ پھر یونین پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ منتخب CBAیونین آئندہ بھی محنت کشوں کے اعتماد پر پورا اترے گی۔