مزید خبریں

گوبھی کے کٹلس

اشیاء: پھول گوبھی 400گرام، تیل تلنے کے لیے ( حسب ضرورت) پیاز( باریک کٹی ہوئی) ایک عدددرمیانی،دھنیا زیرہ( کُٹا ہوا)2 چائے کے چمچ ، سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا(کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ، آلو( اُبلے ہوئے) دوعدد درمیانے، رائی3/1چائے کا چمچ،آٹا50گرام ،ہری مرچ کٹی ہوئی حسب پسند ، انڈہ ( پھینٹا ہوا تلنے کے لیے) ایک عدد۔
ترکیب: سالم پھول گوبھی کو کھلے پانی میں دس منٹ تک اُبالیں پھر پانی سے نکال کر جالی دار ٹوکری میں رکھ دیں زائد پانی نکل جائے تو ٹھنڈا ہونے پر دو ابلے ہوئے آلوئوں اور اس گوبھی کو ہاتھ سے مل کر یک جان کر لیں ۔
اب ایک کڑاہی میں2چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بقیہ سارے اجزاء ڈال کر اسے اتنا بھونیں کہ مصالحہ خوشبو دینے لگے اور پیاز برائون ہو جائے اب اس میں گوبھی اور آلوئوں کا میدہ ڈالیں اور خوب مکس کر لیں ۔ یک جان ہونے لگے تواس میں آٹا شامل کریں اور مزید بھونیں ۔ پھر مکسچرکو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ بعد ازاں کباب بناتی جائیں اور انڈہ لگا کر ہلکا سنہراکر کے تلتی جائیں ۔ املی کی چٹنمی یا ٹماٹر کیچپ کے ساتھ پیش کریں یہ بے حدمزیداراور انوکھے کباب ہوں گے۔
OOO