مزید خبریں

اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کےمنفی اثرات

حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے انسان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین نے یومیہ بنیادوں پر موبائل فون استعمال کرنے والوں کو سخت وارننگ بھی دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طویل دورانیے کے لیے موبائل فون کا استعمال کرنے والے مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں جن سے اُن کی زندگی کافی مشکل میں مبتلا ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ مسلسل سمارٹ فون استعمال بالغ افراد جو مسلسل سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں ہائپرٹینشن میں اضافہ اور کنسنٹریشن (توجہ) کے فقدان ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ وہ کسی بھی لمحے اپنے ذہن کو آزاد نہیں رہنے دیتے کیونکہ اُن کی سوچ مسلسل اسی جانب لگی رہتی ہے۔
امریکہ کی سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات الیاس ابوجودہ کا کہنا ہے کہ ’طویل دورانیے تک انٹرنیٹ سے جُڑے رہنے کی وجہ سے انسان کی سوچ اسی کے گرد محدود ہو کر رہ جاتی ہے