مزید خبریں

سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ

اسلا م آباد(صباح نیوز)سعودی عرب نے پاکستانیوں کو 100 ٹن کھجور تحفے میں دے دی ہے، کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی سفارت خانے کی جانب سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے، سعودی سفیر سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی موقع پر موجود تھے۔کابینہ ڈویژن کے نمائندگان نے تحفہ وصول کیا، اس موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کے لیے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر دلی خوشی ہے۔واضح رہے سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو کھجوروں کا تحفہ دیا ہے، جبکہ رمضان کے موقع پر یہ کھجوریں عام عوام تک پہنچائی جائے گی۔