مزید خبریں

پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی 9 نشستیں خالی ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیاجس میں کہاگیا ہے کہ آٹھ سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوئے،کامیاب سینیٹرز میں یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری،نثار کھوڑو،جام مہتاب، سرفراز بگٹی،صادق سنجرانی،پرنس عمر،نزہت صادق شامل ہیں،نگراں وزیراعظم بھی سینیٹ کی نشست سے پہلے مستعفی ہوچکے ہیں،نو خالی نشستوں پر فوری الیکشن کرایا جائے۔