مزید خبریں

بارش کے پیش نظر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کے ہنگامی اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے متوقع برسات سے نبردآزما ہونے کیلیے تیزی سے اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں، اس سلسلے میں نالوں کی صفائی کو خصوصی طور پر یقینی بنایا جارہا ہے، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ایکسئین بی اینڈ آر راشد فیاض کے ساتھ وفاقی اردو یونیورسٹی، مین یونیورسٹی روڈ پر نالہ صفائی کے کام کا معائنہ کیا جہاں مشینری کی مدد سے نالے کو صاف کیا جارہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ برسات کی صورت میں عملے سمیت ضروری مشینری کو متحرک رکھا جائے اور نکاسی آب کے امور ہنگامی بنیاد پر سر انجام دیے جائیں۔