مزید خبریں

سابق ا سپیکر اسد قیصر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 25مارچ تک توسیع

پشاور(آن لائن)غیر قانونی بھرتی اور ترقیاتی ا سکیموں میں غبن کے مقدمات میں نامزد سابق ا سپیکر اسد قیصر اور دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی اور رنگیز خان عدالت میں پیش ہوئے ،سابق اسپیکر اسد قیصر اور ان کے بھائی نامزد ا سپیکر صوبائی اسمبلی عاقب اللہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے، اینٹی کرپشن جج بابر علی چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی ،عدالت نے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع کردی ،درخواست گزاروں پر صوابی میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔