مزید خبریں

لاہور واقعہ کی گونج ایوان بالا میں بھی پہنچ گئی

اسلام آباد(آن لائن ) لاہور واقعہ کی گونج ایوان بالا میں بھی پہنچ گئی ، پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ عربی حروف کے ڈیزائن کے لباس پر خاتون کو ہراساں کیا گیا اور اس خاتون سے معافی منگوائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام اور جہالت میں فرق ہوتا ہے۔