مزید خبریں

حیدرآباد کے قبرستان خستہ حال ، سیوریج جمع ہے، ایم کیو ایم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ،انجینئر صابر حسین قائم خانی،ناصر حسین قریشی نے کہا ہے کہ شب برات کی آمد قریب ہے لیکن میئر نے حیدرآباد کے قبرستانوں پر کوئی توجہ نہیں دی، حیدرآباد کے قبرستان کی حالت زار سب کے سامنے ہے ،ٹنڈو یوسف قبرستان ،ٹنڈو میر محمود قبرستان، لطیف آباد کے قبرستان کے روڈز اور قبرستان کے اندر سیوریج جمع ہے دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آوارہ جانور اندر قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں ،اکثر قبرستانوں میں لائٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے، قبرستان جانے والے راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، قبرستانوں کے سامنے سیوریج بھرا ہوا ہے ،بلدیہ حیدرآباد کے میئر نے مسلمانوں کے اس اہم مقدس تہوار پر بھی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور زائرین قبرستان کی سہولیات کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگامی طور پر حیدرآباد کے قبرستانوں کی حالت زار درست کی جائے اور شب برات کے موقع پر زائرین کی سہولیات کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔