مزید خبریں

لاڑکانہ : دعوت اسلامی کی شب برات کی محفل آج ہو گی

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) دعوت اسلامی کی جانب سے آج 15 شعبان شب برات کی محفل فیضان مدینہ سندھ اسمال انڈسٹری میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دعوت اسلامی کے امیر اہلسنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری خصوصی بیان فرمائیں گے، اجتماع میں ذکر و نعت، مناجات، اجتماعی دعا اور سحری کا اہتمام کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کے اجتماع میں رات 2 بجے صلوٰات التسبیح پڑھی جائے گی، شب برات کے اجتماع میں سیکڑوں عاشقان رسول کی شرکت کے پیش نظر خصوصی انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دعوت اسلامی کے مبلغ محمد عقیل عطاری، فدا حسین عطاری، محمد یونس عطاری اور دیگر تمام عاشقانِ رسول نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ ہو آج کی محفل میں شرکت کرکے اللہ کی رضا حاصل کریں، کیونکہ یہ شب قدر اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنے اور رب العالمین کو راضی کرنے کی بابرکت رات ہے۔