مزید خبریں

تائیکوانڈ ولورز چیمپین شپ ، سونے کا تمغہ شہید فلسطینی بچوں کے نام

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ انٹر نیشنل آن لائن تائیکوانڈ ولورز چیمپین شپ 2024ء میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے حیدرآباد کے شہزاد احمد نے تمغہ فلسطین میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے نام کر دیا۔ فرسٹ انٹر نیشنل آن لائن تائیکوانڈ ولورز چیمپین شپ میںپاکستان سمیت دیگر 20 ممالک امریکا، سعودی عرب، سنگا پور، کینیڈا، انڈیا، نیپال، ہنگری ، اسپین، یو اے ای، انگلینڈ، رومانیہ، جنوبی افریقہ، کوریا، تھائی لینڈ ، فلپائن، یونان، جاپان، جرمنی، زمبابوے اور ایتھوپیا کے کم و بیش 817 کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل ایونٹ میں حصہ لیا اور اس ایونٹ میں حیدر آباد سندھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد نے لرننگ ایکشن کورین پومزے تائیکوانڈو میں انڈر 60-50 میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ حیدر آباد سندھ سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5.9 پوائنٹس حاصل کیے جو حیدر آباد کے عوام کے لیے بڑی کامیابی ہے، جسے شہزاد احمد نے فلسطین کی جنگ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے نام کردیا۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے شہزاد احمد نے تائیکوانڈ ولورز پاکستان کے جنرل سیکرٹری آصف علی نادر کو اس شاندار ایونٹ کو آرگنائز کرنے پر دل کی گہرائیوںسے مبارک باد پیش کی۔